ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں بارش، پانی نشیبی بستیوں میں گھس گیا

 اسلام آباد میں بارش، پانی نشیبی بستیوں میں گھس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد میں منگل کی شب بارش سے برساتی نالوں کے قریب بعض نشیبی علاقوں میں مرگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والا بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، گاڑیاں بارش کے پانی میں تیرتی دیکھی گئیں۔  
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی بارش کے بعد نواحی دیہات  نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں بارش کا پانی بعض نشیبی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

 علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر ڈوب گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ ان کی گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارش سے بھارہ کہو، سواں گاؤں کے نشیبی علاقوں اور پی ایچ اے فلیٹس  میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث کوری گاؤں پل کے حفاظتی بند متاثر ہوئے ہیں، دیہی علاقوں میں ڈیری فارم بھی متاثر ہوئے۔