ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی نےاپنی بہن کے ذریعہ دو متنازعہ ہدایات بھیج دیں

PTI, Aleema Khan, Adiala Jail Rawalpindi, Imran Khan, Pakistan Day protest, city42
کیپشن: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ علیمہ خان کو جیل کے اندر آ کر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دیتی، اس کے باوجود علیمہ خان ہر چوتھے روز اڈیالہ جیل جا کر میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتی ہیں، آج بدھ کے روز  ان کی جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کے بھائی نے بہن عظمی خان سے ملاقات مین اپنے کارکنوں کو پاکستان کے یومِ آزادی پر احتجاج کرنے کی ہدایت دی ہے اور خیبر پختونخوا میں اپنے وزیر اعلیٰ کو ""آپریشن بند" کرنے کی ہدایت دی ہے۔   علیمہ خان جس فنامنا کو "آپریشن قرار دے کر اسے بند کرنے کی ہدایت  میڈیا کے ذریعہ اپنے وزیر اعلیٰ تک پہنچا رہی تھیں، وہ دراصل پاکستان کے دشمن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی پاکستان کے خلاف کھلی جنگ ہے جس میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان اور مسلھ افواج کے جوان جانوں کی قربانیاں دے کر ارضِ وطن کا دفاع کر رہے ہیں۔ آج بدھ کے روز بھی پاکستان کے کئی وردی پوش فرزندوں کو دشمن کے آلہ کار دہشتگردوں کے ساتھ جنگ میں شہادت  نصیب ہوئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل سے ایک چونکا دینے والی "بڑی خبر" آئی ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی کی ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بانی کی بیگم بشریٰ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد بانی کی دوسری بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کے روبرو دعویٰ کیا کہ اب عمران خان نے اپنے کارکنوں کو   پاکستان کے یومِ آزادی  14 اگست پر  "احتجاج" کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بانی نے خیبرپختونخوا میں اپنے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو "آپریشن بند کرنے کی ہدایت" بھی کی ہے علیمہ خان کے اس دعوے کی اب تک پی ٹی آئی کے کسی دوسرے لیڈر نے تصدیق نہیں کی۔

علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

  میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق  علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا س کے نمائندوں سے باتیں کیں اور کہا،  اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی۔
علیمہ خان نے کہا،  بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے  میں پوچھا ہے۔
علیمہ خان نے کہا، "عمران خان کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں۔" عمران نے ظلم و زیادتی دباو کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ نے کہا کہ عمران  کو بتایا گیا  کہ کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کل پانچ اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے سلسلہ میں اڈیالہ جیل کے باہر ارکان پارلیمنٹ نے جمع ہونا تھا جو اسلام آباد مین پارلیمنٹ ہاؤس سے ہی باہر نہیں نکلے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کوئ قابلِ ذکر احتجاج نہیں ہوا، پنجاب میں پولیس نے کسی کے احتجاج کیلئے سڑک پر آنے سے پہلے ہی سینکڑوں سرکردہ لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

کل منگل کے روز ملاقات کا دن تھا لیکن کوئی بھی اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے نہیں ملا۔ کل سے لے کر آج بدھ کی شام تک بانی سے  ان کی بہن عظمیٰ خان کے سوا کسی کی ملاقات  رپورٹ نہیں ہوئی۔
علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنی بہن عظمی خان سے ملاقات میں کہا," یحییٰ خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا۔آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا ہے۔"
علیمہ خان نے بتایا کہ ان کے بھائی نے کہا ہے کہ "آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔"

14 اگست کو" احتجاج"
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے بھائی نے "احتجاج"  کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے۔ علیمہ خان کے مطابق خان نے کہا ہے، " 14 اگست کو سب لوگ نکلیں۔" عوام نے حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے۔
علیمہ خان نے کہا، ملک میں "رول آف لاء"  ختم ہوچکا ہے۔

گرفتاریوں سے نہ ڈرو!

علیمہ خان نے بتایا کہ عظمیٰ خان کے ساتھ ملاقات میں ان کے بھائی نے اپنی (پی ٹی آئی کی) لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ وہ جیل اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔

پی ٹی آئی ضمنی الیکشن نہیں لڑے گی
علیمہ خان نے بتایا کہ ان کے بھائی نے واضح ہدایت کی ہے کہ جو لوگ نا اہل ہوئے انکی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ ناجائز طریقے سے لوگوں کو نا اہل کیا گیا ۔

عمران خان کی پاکستان کی بقا کی جنگ بند کرنے کی ہدایت
علیمہ خان نے یہ نہایت متنازعہ دعویٰ بھی کیا کہ کے  پی حکومت (خیبر پختونخوا حکومت) کیلئے بانی نے پیغام دیا ہے کہ" آپریشن بند ہونا چاہیئے۔" علیمہ کے مطابق ان کے بھائی نے کہا ہے کہ "اپنے لوگوں کے خلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔", علیمہ نے کہا کہ "بانی نے کہا مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔"

علیمہ خان نے کہا،" اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انکو سوچنا چاہیئے کیا کرنا چاہیئے۔"