سٹی 42 : سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان کلور نے اس حوالے سے بتایا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا، بھٹائی عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں،کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔
بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں۔ تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔
سندھ حکومت نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
