ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالوں کیلئے سخت حکم

وزیراعظم کا دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنیوالوں کیلئے سخت حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ۔ 

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کےاحکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیا گیا۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نےتمام افسران اور ملازمین کودفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنےکاحکم دیا ہے، سیکریٹریز، اداروں کےسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں ۔