ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونان کشتی حادثہ؛ 5 انسانی سمگلرز گرفتار

یونان کشتی حادثہ؛ 5 انسانی سمگلرز گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یونان کشتی حادثہ2023میں ملوث5انسانی سمگلرزگرفتار ہوگئے 
ایف آئی اے لاہور زون نے کارروائیاں کرتے ہوئے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث  5 انسانی سمگلرز گرفتار کرلیے 
ایف آئی اے کے مطابق ملزموں  میں سبطین عباس، بلال احمد، وسیم اعظم، محمد ریاض اور محمد عامر فاروق شامل ہیں ، ملزموں  کو چھاپہ مار کارروائیوں میں لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم سبطین عباس نے شہری کو اٹلی ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دیکر 17 لاکھ ہتھیائے،ملزم نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے بذریعہ کشتی لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی،یونان کی سمندری حدود میں کشتی حادثے کا شکار ہو گئی تھی ،
کشتی حادثہ میں معصوم شہری  لاپتہ ہوگیا تھا،ملزم بلال احمد نے شہری سے قطر ورک ویزا پر بھجوانے کے نام پر 6 لاکھ 30 ہزار بٹورے،ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا،ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کے قبضہ سے 13 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے