ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ، ایئرایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش، 4 افراد ہلاک  

امریکہ، ایئرایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش، 4 افراد ہلاک  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایری زونا، امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کرتباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگرکرتباہ ہو گیا۔

 حادثہ ایری زونا کے ایک ریموٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں فوری طور پرریسکیو اورامدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں، طیارے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا،حکام نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اورنیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) کی ٹیمیں جائے حادثہ پرروانہ ہو گئی ہیں جو تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔