ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری

پنجاب کابینہ کی سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28ویں اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود سے متعلق کئی اہم اور تاریخی فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے سمیت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی جبکہ انہوں نے جیلوں میں مانیٹرنگ کا تھرڈ پارٹی سسٹم واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ مریم نواز کی ہدایت پر سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تاریخی اقدام کرتے ہوئے پیٹرول پمپس کے قیام کے لیے آن لائن ایپلی کیشن کی منظوری دی گئی ہے۔سرمایہ کاروں کو 16 کے بجائے صرف 6 دستاویزات پیش کرنے ہوں گے، آن لائن اپلائی کرکے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے۔

پنجاب میں پہلی مرتبہ ورکرز کی سیفٹی کے لیے جامع رولز کی منظوری دی گئی ہے، پنجاب ایکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز 2024 کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیوریج اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی ہدایت کی ہے۔