ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صدر ایون ایلیسکو انتقال کر گئے

سابق صدر ایون ایلیسکو انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رومانیہ کے سابق صدر ایون ایلیسکو طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ گزشتہ دو ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

 ایلیسکو نے رومانیہ کو کمیونزم سے آزاد مارکیٹ معیشت کی جانب منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو یورپی یونین اور نیٹو کی راہ پر گامزن کیا۔ 1989 کے انقلاب کے بعد، وہ رومانیہ کے پہلے جمہوری صدر بنے اور تین بار صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔

تاہم اُن کے دورِ صدارت کے دوران 1990 کی دہائی میں احتجاجات کے پُرتشدد کریک ڈاؤن پر اُن پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔