اشرف خان : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی قیمت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 278.63 روپے سے بڑھ کر 278.69 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.40 روپے پر برقرار رہا، یو اے ای درہم بھی 75.35 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 34 پیسے اضافے سے 305.99 روپے، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.55روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے کمی سے 357.13 روپے پر آگیا ۔