ہزارہ ایکسپریس حادثہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی خود سنبھال لی

Murad Ali Shah, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسافر ریل حادثے کے باعث ہنگامی طور پر نواب شاہ پہنچ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق سے رابطہ ہوا ہے۔ جائےحادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ متاثرہ ٹریک کی  جلد سے جلد بحالی کے لیے کام جاری ہے ۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کر رہے ہیں ۔ سید مراد علی شاہ زخمیوں کی عیادت کرنے اسپتالوں کا وزٹ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کو امدادی کارروایاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کو ہدایت کی کہ   ایمرجنسی ڈیسک بنا کر مسافروں کے خاندانوں کے ساتھ رابطہ بحال کریں،  انہوں نے کہا کہ حادثے کے شکار مسافروں کے ورثا کی بھر پور رہنمائی کی جائے۔، وزیراعلیٰ نے کمشنر حیدرآباد کو ہدایت کی کہ  سندھ ریسکیو کی ایمبولینسوں کو قریبی شہروں سے بھی لاکر بھی استعمال کریں۔  وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی پولیس کو لیڈیز  پولیس اور خواتین پیرامیڈیکل اسٹاف کو بھی جائے وقوع پر بھیجنے کی ہدایت کی۔