گھر والوں کی غیرموجودگی میں کمسن لڑکی سے زیادتی، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

Rape, accused arrested, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رینالہ خورد کے تھانہ سٹی کی حدود  میں واقع گاوں چک نمبر گیارہ بٹہ ایک اے ایل11/1AL میں اوباش نوجوان کی 13 سالہ لڑکی کے ساتھ  زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

لڑکی کے گھر والے گھر سے باہر کام کاج کرنے کے لیے گئے تھے،  جب گھر واپس ائے تو لڑکی کو موجود نہ پا کر تشویش لاحق ہوئی۔ گھر والوں نے لڑکی کو تلاش کیا تو پتہ چلا کہ گاؤں کا اوباش آصف لڑکی کو لے کر جا رہا تھا۔ جب لڑکی والے آصف کے گھر پہنچے تو آصف ( س ) سے زنا بالجبر کر رہا تھا۔ لڑکی کے گھر والوں کو دیکھ کر لڑکا موقع سے فرار ہو گیا۔

موقع پر لڑکی بے ہوش حالت میں پڑی تھی۔ 15 پر کال کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔  پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم آصف  کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔