احمد سعید : نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے سے ایم ایل ون اپ اینڈ ڈاون ٹریک متاثر ہوگیا۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے حادثے کے پیشن نظر لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور ٹرین شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر ریلوے نے ڈی ایس لاہور اور ڈی ایس کراچی کو ٹرینوں کو ری شیڈول کرنے کی ہدایات کردیں۔
وزیر ریلوے کے احکامات کے مطابق ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کرکے مسافروں کو فوری اطلاع دیں۔