پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا دائرہ بڑھادیا گیا

PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومتی احکامات کی روشنی میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار بڑھادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا گیا ہے۔اس کیس کے حوالے سے مانیٹرنگ ٹیم پشاور، لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کورڈنیشن کریں گی جبکہ زونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے ااثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔

مانیٹرنگ ٹیمز 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جس کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے جبکہ باقی ممبران میں خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ شامل ہوں گے۔

اسکے علاوہ مانیٹرنگ ٹیم انکوائری ٹیمیوں کی رہنمائی بھی کرے گی جس کا کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔