مثبت کیسز میں اضافہ؛ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

مثبت کیسز میں اضافہ؛ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)کورونا کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا، پنجاب حکومت کا تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاو کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبائی مرض درد سر بن گیا،مریضوں کی تعداد میں کمی کی بجائے ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، ملک میں صورت حال سنگین ہونے پر پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا، حکومت کا تمام ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاو کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،جن ہیلتھ ورکرز نے پہلے ویکسین لگوائی انکو بھی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر  کا کہناتھا کہ بوسٹر ڈوز اسی ویکسین کی لگائی جائے گی جو ویکسین پہلے لگائی گئی، بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ ویکسین کروانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کیا گیا،140 ہیلتھ کیئر ورکرز کے سیمپلز اکٹھے کئے گئے جن میں سے 14 پازیٹو آئے، ویکسین لگوانے کے بعد ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا ہو سکتا ہے۔

علاوہ ازیں  شہر میں ویکسین کی قلت بدستور برقرار  ہے،شہر کے مختلف سینٹرز پر چینی ویکسین سائنو ویک دستیاب نہیں، صرف ایکسپو سینٹر میں سائنو ویک دستیاب ہے، ضلع وسطی ،جنوبی اور کورنگی میں سائنو ویک نہیں ہے، شہریوں کو موڈرنا ویکسین لگائی جارہی ہے، ساینو ویک کی دوسری ڈوز کے لیے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

 شہریوں کو اس وقت موڈرنا ،سنگل ڈوز ویکسین کین ساینو اور پاک ویک لگائی جارہی ہے، دوسری ڈوز کے لیے آنے والے شہریوں کو سائنو فارم لگائی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer