پنجاب حکومت، محکمہ پولیس کے سامنے بےبس

پنجاب حکومت، محکمہ پولیس کے سامنے بےبس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) حکومت پنجاب کو پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑگئے، وزیراعلیٰ کے احکامات پر سیف سٹی کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن کینسل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر چیف سیکرٹری نے سیف سٹی اتھارٹی کا تمام تر انتظامات ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اتھارٹی میں موجود بااثر افسران نے اس بات پر واویلا مچانا شروع کر دیا جس کے بعد وزیراعلیٰ کو اپنے احکامات واپس لینے پڑے اور ڈیڈ سیکرٹری نے 26 جولائی کو کیے گئے اپنے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیف سٹی کا کنٹرول دوبارہ محکمہ پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی میں موجود عرصہ دراز سے تعینات افسران کو جب بھی حکومت نے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ان افسران نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے تمام کوشش ناکام بنا دیں اور اب بھی کنٹرول ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پاس جانے سے ان افسران کی موجیں ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔