سٹی 42 : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال، کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت اجاگر کی۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطح روابط کے فروغ اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔