(عثمان خادم کمبوہ)سی سی ڈی کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ممتاز بزنس مین نعمان قیصر کی نماز جنازہ بارسلونا میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ممتاز سیاسی سماجی اور سپین کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ نعمان قیصر کےاہل خانہ نے مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نعمان قیصر کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ نعمان قیصر مختلف مقدمات میں نہ صرف بے گناہ ثابت ہوئے بلکہ عدالت عالیہ کی جانب سے بھی سی سی ڈی کو بار بار کہا گیا کہ نعمان قیصر کو ناجائز ہراساں نہ کیا جائے اور ناجائز مقدمات میں ملوث نہ کیا جائے اس کے باوجود نہ صرف ان کی پاکستان میں غیر موجودگی کے وقت مقدمات درج کئے گئے بلکہ جیل میں قید کے دوران بھی ان پر مقدمات بنائے گئے، اہل خانہ کی جانب سے عدالت کو بار بار بتایا گیا کہ نعمان قیصر کو سی سی ڈی مبینہ پولیس مقابلے میں مار دے گی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود سی سی ڈی نے انہیں مبینہ پولیس مقابلے میں مار دیا ،اہل خانہ نے مبینہ پولیس،مقابلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App