ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب:سیف سٹی کا اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف

پنجاب:سیف سٹی کا اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ٹریفک نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب اے آئی پر مبنی ای چالان سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر نیا اے آئی بیسڈ ای چالان نظام نافذ کیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور چالان کے عمل میں شفافیت لانا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر کسی شہری کو غلط ای چالان جاری ہو جائے تو اس کے ازالے کیلئے باقاعدہ ریویو سسٹم بھی فعال ہے، جہاں شکایت کی جانچ کے بعد درست فیصلہ کیا جاتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 38 ہزار سے زائد غلط ای چالان منسوخ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد شہری اس ریویو سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف حقیقی شکایات کی صورت میں ہی ریویو آپشن استعمال کریں، کیونکہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر ای چالان برقرار رکھا جائے گا۔

 
ت