زاہد چودھری:جنرل ہسپتال لاہور میں ادویات چوری کے واقعے پر انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لے لیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو ڈسپنسرز محمد ارسلان اورمحمد رمضان کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی سپروائزر محمداعظم لیاقت کو فرائض میں غفلت برتنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
حکام نے سکیورٹی نظام کو مزید سخت کرتے ہوئے گارڈز کو ہائی الرٹ رہنے اور اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
اس حوالے سےایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین ے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ غفلت یا بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔