ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،صوبائی وزیراطلاعات

پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے،صوبائی وزیراطلاعات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود پرائس کنٹرول کے معاملات کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں تاکہ عوام کو ناجائز مہنگائی سے بچایا جا سکے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دے گی، اور اس حوالے سے سخت کارروائیاں جاری ہیں۔