ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں معاشی استحکام کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں؛ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

ملک میں معاشی استحکام کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں؛ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔" وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔