شاہد سپرا:لیسکو نے رمضان المبارک کےبعدایک بارپھرتعمیراتی وترقیاتی کاموں کاآغاز کر دیا گیا،مختلف علاقوں میں گرڈسٹیشنزاورفیڈرزکوبندکرنےکاسلسلہ شروع کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کی وجہ سےلیسکوکےترقیاتی کاموں کےتمام شٹ ڈاؤن منسوخ کردیئےتھے،مارچ میں لیسکونےتعمیراتی وترقیاتی کاموں کومکمل کرنےکاہدف مقررکیاتھا۔
اہداف کےحصول کیلئےایک بارپھرشٹ ڈاؤن دینےکی منظوری دیدی گئی،گرڈسسٹم آپریشنز کی ٹیموں نےگرڈسٹیشنز پرتعمیراتی کاموں کاآغازکیا۔
لیسکوحکام کے مطابق شٹ ڈاؤن کےدوران آپریشن سرکلز کی ٹیموں نےدرختوں کی کٹائی شروع کردی ۔موسم گرمامیں بلاتعطل فراہمی کیلئےانتظامات کومکمل کیاجارہا ہے۔مون سون سیزن میں درختوں کی ٹہنیاں ٹرپنگ کاباعث بنتی ہیں،ٹرانسفارمزکےجمپرزاوردیگراملاک کومحفوظ بنایاجارہاہے۔