سڑک پر گری موٹر سائیکلوں کو  ڈمپر نے کچل دیا، چار افراد ہلاک

City42, Sargodha Bhalwal Road, Road Accident claims four lives,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا کر سڑک پر گریں تو تیز رفتار ڈمپر ان پر چڑھ گیا، افسوسناک حادظہ میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں سے دو کم عمر بچے تھے۔

یہ حادثہ سرگودھا بھلوال روڈ پر اجنالہ کے قریب ہوا جہاں مخالف سمت سے آنے والی دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرائیں تو پیچھے سے آنے الا تیز رفتار ڈمپر سڑک پر گری ہوئی موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا۔   حادثہ کے نتیجہ میں 2 بچے 12 سالہ آمنہ اور 14 سالہ حسنی  موقع پر ہی دم توڑ ہو گئے ۔  جبکہ 2 زخمیوں عامر اور مطیع اللہ  کو  ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکارہسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹر ان کی زندگی نہیں بچا سکے۔