میں جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، عمران خان

Imran Khan Pti, Adiala Jail, General Qamar Bajwa, Bushra Bibi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عمران خان نےاڈیالہ جیل میں کہا ہےکہ میں دومرتبہ جنرل قمر باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا ایشو نہیں پاکستان کا ایشو ہے، جنرل باجوہ نے ہماری  پیٹھ میں چھرا گھونپا، میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا۔

 اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم  نے  جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی، میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی۔ میں آ ج سیاست سے پیچھے ہو جاؤں تو سب ٹھیک ہو جائےگا، ہمارا مینڈیٹ کم کرکے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 ججز  کو سلام پیش کرتا ہوں، جس ملک میں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہوں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا،  انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو  میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا، مجھے توڑنےکے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیولری سیٹ کی مالیت تین ارب روپے ظاہر کرکے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے جیولری سیٹ کی کوٹیشن لے لی، قیمت 1کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے، سزا دلوانےکے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جیولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔میری گرفتاری کے وقت پولیس میرے بیڈ روم سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے گئی، بشریٰ بی بی نے بنی گالا میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کر دیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف فیتےکاٹتے پھر رہےہیں، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں، آ ج دوبارہ الیکشن کروالیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائےگا۔ آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے۔

عمران خان نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے متعلق ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک انڈو اسکوپی نہیں ہوتی کیسےکچھ پتہ چل سکتا ہے۔  ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں، وہی لوگ بشریٰ بی بی پر بھی امریکی ایجنٹ ہونےکا الزام لگا رہے ہیں۔

کمیٹیوں کی تشکیل روزمرہ سیاسی معاملات کے لیے ہے،حتمی فیصلے کور کمیٹی کرےگی۔