انٹونی بلنکن کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون

Antony Blinken ishaq dar contact, City42, Phone call from Blinken , Pakistan USA Relations, Campaign against terrorism
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو  امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے روز ٹیلی فون کال کیا  اور انہیں پاکستان کے وزیر خٓرجہ ما منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ 

پاکستان اور امریکہ کے وزرا خارجہ کے اس پہلے رابطہ میں  دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عمومی  معاملات پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کی مبارک باد کی ٹیلی فون کال موصول کرکے مسرت ہوئی، ٹیلی فون کال میں اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ انٹونی بلنکن سے ان کی گفتگو میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان  تجارت، معیشت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کرنے کی خواہشات کو دہرایا گیا۔ 

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکے مطابق انٹونی بلنکن کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،  اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔