لاہور میں 15 روز کیلئے رینجرز طلب

Rangers in Lahore,Punjab Government
کیپشن: Rangers file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں سیاسی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 15 روز کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں 15روز کیلئے رینجرز طلب کر لی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے پر کسی بھی شخص کو حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ امن و امان خراب کرنے والے کو 16ایم پی اوکے تحت حراست میں لیاجاسکتاہے۔

 دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اطراف احتجاج کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے اسمبلی سے 500 گز اطراف میں دفعہ 144 نافذ کردی۔دفعہ144کے نفاذ کے بعد 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔