گجر پورہ، ملزم نے فرسٹ ائیر کی طالبہ قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار لی

Gujjar pura,girl murder
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)گجر پورہ کے علاقے میں فرسٹ ائیر کی طالبہ قتل، ملزم بلال لڑکی کو پسند کرتا تھا، جھگڑے کے بعد فائرنگ کر دی، خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔
گجرپورہ کے علاقہ باری پارک کے قریب بلال نامی شخص نے فرسٹ ائیر کی طالبہ مدیحہ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع ہر ہی جاں بحق ہوگئی۔ فائرنگ کے بعد ملزم بلال نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم بلال اور لڑکی آپس میں دوست تھے، ذاتی رنجش کی بنا کر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا، پولیس نے مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔