لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ،موسم کی تازہ ترین پیشگوئی

لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ،موسم کی تازہ ترین پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہزیب شہزاد)شہر کا موسم ہلکی بارش سے خوشگوار، مختلف علاقوں میں بوندا باندی جاری ، درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،ہربنس پورہ، ٹاؤ ن شپ، مال روڈ ،دھرم پورہ، مسلم ٹاؤن، اسلام پورہ ،برکی ، ہڈیارا، کوٹ لکھپت ،ماڈل ٹاؤن ،نصیرآباد ، سمن آباد ، اقبال ٹاؤن ،مصطفیٰ آباد، جوہر ٹاون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 روز تک لاہور کا موسم اسی طرح ابرآلود رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کے کچھ امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل موسم خشک رہنے کی توقع، تاہم دیر، کوہستان، سوات، مالاکنڈ، بونیر، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں موسم شدیدگرم رہنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز بارش کی صورت میں فیلڈ میں موجود رہیں، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا تیز بارش ہونے کی صورت میں متحرک ہیں, شہر کے نشیبی پوائنٹس پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور واسا اپنے تمام ملازمین کو پوائنٹ پر الرٹ رکھے۔واسا کے تمام ڈسپوزل پوری طرح فنکشنل ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer