تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے یکساں کرائے کی تجویز مسترد

 تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے یکساں کرائے کی تجویز مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عوام پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایا کم اور یکساں کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجویز مسترد کردی،  محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورینج لائن،میٹروبس اور فیڈربسوں کا کرایا یکساں کرنے کی تجویز دی تھی.  کرایوں میں یکساں نظام کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو ٹاسک دے دیا,  یکساں کرایوں سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال پر شہریوں پر بوجھ کم پڑنا تھا ۔زرائع کے مطابق  لندن ٹرانسپورٹ فیر سسٹم کی طرز پر لاہوریوں سے ماس ٹرانزٹ کا کرایا وصول کیا جانا تھا.

یاد رہے کہ گزشتہ روز  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ لاہور شہر میں تمام پبلک ٹرانسپورٹس کا کرایہ ایک ہوگا، ایک ہی کرایہ پر سفر کیا جا سکے گا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرے گا جس میں میٹرو، اورنج، سپیڈو اور ایل ٹی سی شامل ہیں، تاہم اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی تجویز مسترد کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer