اب ملک اور بیرون ملک میں اثاثے چھپانا ممکن  نہیں رہے گا: مشیر وزیراعظم

اب ملک اور بیرون ملک میں اثاثے چھپانا ممکن  نہیں رہے گا: مشیر وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر، وزیرمملکت برائے فنانس راناافضل خان کا لاہور چیمبر کا دورہ، لاہور چیمبر نے ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے،سیلز ٹیکس ری فنڈ بروقت ادا کرنے اور ویلیو ایشن ڈیوٹی کے نفاذ سے قبل مشاورت کا مطالبہ کیا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے بنک سے رقوم نکلوانے پر عائدودہولڈنگ ٹیکس ختم کا مطالبہ کیا۔ لاہور چیمبر نے سیلز ٹیکس ری فنڈز کی بروقت ادایئگی کا مطالبہ کیا۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ویلیو ایشن ڈیوٹی کے نفاذ سے قبل لاہور میں قائم ویلیو ایشن آفس میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔ لاہور چیمبر نے تجارتی مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سکھ یاتریوں کیلئے خوشخبری، وزارت داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بڑا حکم دیدیا

وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے لاہور چیمبر میں صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معشیت کی بہتری کیلئے حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بہت سے شعبوں میں دانستہ ٹیکس چوری  کی جاتی ہے۔ ہارون اختر نے کہا کہ اب ملک اور بیرون ملک میں اثاثے چھپانا ممکن  نہیں رہے گا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: پنجاب حکومت رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ میٹنگ میں چیرمین پیاف عرفان اقبال شیخ، میاں انجم نثار، شاہد نذیر، میاں اشرف، شیخ آصف، فاروق افتخار، شیخ شاہد ،عزیز الرحمن چن، ارجمند مقصود، درشن سنگھ، میان فیصل مجید شیخ، سلمان باسط سمیت دیگر کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔