ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ کے علاقہ سے 12 سالہ بچی کے اغواء کا معمہ حل، گوجرانوالہ سے بچی کو بحفاظت ٹریس کرلیا گیا

اچھرہ کے علاقہ سے 12 سالہ بچی کے اغواء کا معمہ حل، گوجرانوالہ سے بچی کو بحفاظت ٹریس کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اچھرہ کے علاقہ سے 12 سالہ بچی کے اغواء کا معمہ حل،  گوجرانوالہ سے بچی کو بحفاظت ٹریس کرلیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا ۔ جس کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی ماڈل ٹاؤن انوسٹی گیشن کو ٹاسک دیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن عثمان عزیز میر اور اے ایس پی بریرہ کی نگرانی میں خصوصی انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ 

انویسٹیگیشن پولیس لاہور کی ٹیم نے لاہور سے گوجرانوالہ تک 100 سے زائد کیمروں کی فوٹیج کو چیک کیا، انویسٹیگیشن پولیس لاہور کی ٹیم نے مختلف مقامات پر ریڈز کیے۔ انویسٹیگیشن پولیس لاہور کی انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچی کو تلاش کیا گیا ۔ 12 سالہ بچی کو گوجرانوالہ دارالامان سے تلاش کیا گیا ۔ 

 بچی اس وقت دارالامان گوجرانوالہ میں مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اور مجاز عدالت کی اجازت سے  بچی کو والدین کے حوالے کیا جائے گا۔