سٹی 42 : سکاٹ لینڈ میں پاکستانی طالب علم مصدق اسماعیل پر حملے کے واقعہ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
انگلینڈ میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم مصدق اسماعیل نے خود اس واقعہ کی تفصیل بیان کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گلاسگو میں سٹیزنز تھیٹر کے قریب ایک سفید فام شخص نے بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
مصدق اسماعیل نے بتایا کہ یہ سفید فام شخص نے پہلے میرا پیچھا کر رہا تھا۔ پیچھا کرنے کے دوران اس نے مجھ پر نسل پرستانہ جملے کس۔ پھر اس نے میرے قریب پہنچ کر مجھے دھکے دینا شروع کر دیئے۔ میرے روکنے پر اس نامعلوم سفید فام شخص نے تشدد کیا جس سے میری ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ہسپتال میں ابتدائی طبی معائنے میں پتہ چلا کہ آنکھ کے نیچے چہرے کی ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔
مصدق اسماعیل نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے چہرے اور ناک کی ہڈی کے فریکچر پر رپورٹ درج کی ہے۔
مصدق اسماعیل ستمبر 2025 میں پاکستان سے برطانیہ پہنچے تھے۔ وہ مڈل سیکس یونیورسٹی سے انٹرنیشنل فنانشل مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
پاکستانی طالب علم مصدق اسماعیل نے سکاٹ لینڈ پولیس سے نسل پرستانہ تشدد میں ملوث سفید فام شخص کی گرفتاری کی اپیل کی۔