طاہر جمیل:بسنت 2027 کے لیے پتنگ اور ڈور تیار کرنے والے مینوفیکچررز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ بسنت پورٹل پر رجسٹریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بسنت کے لیے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے رجسٹریشن اور اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صرف این او سی حاصل کرنے والے افراد ہی منظور شدہ پتنگ اور ڈور تیار کرسکیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں منظور شدہ سامان کی تیاری کی کڑی نگرانی کریں گی۔ بسنت کیلئے صرف مقررہ سائز کی پتنگیں اور سوتی ڈور تیار کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ڈور کیلئے پنا بھی منظور شدہ معیار کے مطابق ہونا لازم ہوگا۔
مینوفیکچررز کے لائسنس کیلئے ایک ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مقررہ معیار اور سائز سے ہٹ کر پتنگ یا ڈور تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔