ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر آباد: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، ریسکیو آپریشن جاری

 وزیر آباد: دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، ریسکیو آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نیرعالم :وزیر آباد میں دریائے چناب میں کشتی الٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا, ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں پانچ افراد سوار تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔ پانچویں شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد بغیر لائف جیکٹ کے سفر کر رہے تھے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پابندی کے باوجود دریائے چناب میں کشتی رانی کا سلسلہ جاری رہنا ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔