ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور حاملہ کرنے کے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

16 سالہ لڑکی سے زیادتی اور حاملہ کرنے کے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیشن عدالت نے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں مجرم غلام نبی کو عمر قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف فراہم کردہ شہادتیں جرم کو مکمل طور پر ثابت کرتی ہیں۔

فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل شہلہ چوہدری نے عدالت میں 13 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں واضح ہوا کہ ملزم نے مدعی کی بیٹی کو مسلسل 3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ پیش کردہ شہادتیں اور ثبوت جرم کو بلا شبہ ثابت کرتے ہیں جب کہ ملزم کا بیان اس کی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

Ansa Awais

Content Writer