سٹی 42: سماجی رابطے کی مختلف سائٹس اور پلیٹ فارمز پر6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں عام تعطیل کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سب نے اس کو پھیلانا شروع کردیا۔جس کے بعد اب کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر 6 ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے‘۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل 6 ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔