عابد چودھری :شاہدرہ میں خواتین چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کر دیا۔ واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرعام پر آنےکےباوجود پولیس چوروں کو نہ پکڑسکی۔
خواتین چوروں نے شہری صفیع اللہ کےشاہدرہ میں واقع گھر سے نقدی،زیورات اور قیمتی سامان چرالیا۔ فوٹیج میں خواتین کو چوری کے بعد سامان سر پر رکھ کرفرارہوتےہوئےدیکھاجاسکتاہے۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔شہری کے مطابق گھر کو تالا لگا کر فیملی کے ہمراہ شادی پر گیاتھا۔ واپس آیا تو سامان چوری ہوچکاتھا۔ 3 تولہ طلائی زیور، بہو کے 40 جوڑے اور 80 ہزار روپے چوری ہوئے۔شہری کا کہنا ہےپولیس فوٹیج اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کاتاحال سراغ نہیں لگا سکی ہے۔