6 ستمبر کو چھٹی ہوگی یانہیں؟ حکومتی فیصلہ آگیا

 6 ستمبر کو چھٹی ہوگی یانہیں؟ حکومتی فیصلہ آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کل 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر عام تعطیل نہیں ہوگی، حکومتی فیصلہ ہوگیا۔

6 ستمبر ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے، جس دن  پاکستان کے شہیدوں،جری جوانوں نے اپنی کارکردگی سے تاریخ کے سنہرے صفحات پر اپنا نام رقم کیا۔

کل چھ ستمبر کو پاکستان کے 24 کروڑ عوام یوم دفاع پاکستان مناتے ہوئے اپنے اْن قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے ستمبر1965ء کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دشمن کے پاکستان پر قبضے کے ارادے کو خاک میں ملا دیا۔اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پشت پر پاکستان کے غیور اور بہادر عوام سینہ تان کر متحد اور بے خوف و خطر کھڑ ے رہے۔

واضح رہے کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر  پورے ملک میں عام تعطیل ہواکرتی تھی اور آخری مرتبہ وفاقی سطح پر یہ چھٹی 1997میں منائی گئی لیکن وفاقی حکومت نے اس قومی دن پر 1998 میں ہی چھٹی ختم کردی  تھی۔

6 ستمبر قریب آتے ہی چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ یوم دفاع پر چھٹی ہوگی یا نہیں ، حکومت نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پر چھٹی نہیں ہوگی، کل تعلیمی ادارے کھلیں گے اور تقریبات ہوں گی،کل پنجاب سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری ادارے کھلیں رہیں گے۔ 



Ansa Awais

Content Writer