سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گئے: شیخ رشید

سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گئے: شیخ رشید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر اور پٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی بھی ڈبل سنچری ہوگئی، آٹا اور ٹماٹر بھی ڈبل سنچری بنا سکتے ہیں، سیاسی خلا آگیا ہے، حالات سیاستدانوں کے ہاتھ سے نکل گئے، عوام کی زندگی کی بقاء کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہی اور اپنے گندے کپڑے چوک اور چوراہے میں دھو رہے ہیں، لوگ نادان نہیں سب کچھ سمجھتے ہیں کہ 16 ماہ کی نااہل، نالائق اور ناکام حکومت کا کیا دھرا ہے جس کی سزا 24 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer