ویب ڈیسک: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 53 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پنجاب کے سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 8، فیصل آباد میں 1 اور ملتان میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں بھی ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔