اسلام آباد راولپنڈی میں طوفانِ بادوباراں، درخت اُکھڑ گئے، رین ایمرجنسی نافذ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی  اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں اچانک طوفان باد و باراں نے تباہی مچا دی۔ دونوں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
جڑواں شہروں میں طوفانی بارش اور تیز آندھی سے ایکسپریس وے پر اکثر درخت اکھڑ گئے۔  گرین بیلٹ پر لگے درخت ٹوٹ کر سڑک پر گر گئے۔

واضحرہے کہ محکمہ موسمیات نے آج پیر کی شب راولپنڈی اسلام آباد اور بہت سے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی تھی۔ 

اسلام آباد اور راولپنڈی کے بالائی پہاڑی علاقوں میں بھی اس وقت طوفانی بارش ہو رہی ہے۔ اگر بارش کچھ گھنٹے مسلسل رہی تو دونوں شہروں مین نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔

 رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، واسا  اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔  واسا راولپنڈی کے  منیجنگ ڈائریکٹر محمد تنویر  کے مطابق  ہیوی مشینری و سٹاف نشیبی علاقوں میں تعینات ہیں۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ محمکہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

بارش اسلام آباد مین زیادہ شدید ہے۔سیدپور 32 ملی میٹر ، گولڑہ 25 ملی میٹر، بوکڑہ 13 ملی میٹر ، پی ایم ڈی 34 ملی میٹر، شمس آباد میں 19 ملی میٹر جبکہ چکلا لہ 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے واسا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ مصروف عمل ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہے تاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پر پانی کے بہاؤ کا لیول 4 فٹ ہے۔