عمران خان کا نشانہ پاکستان کی مسلح افواج ہے؛ مریم نواز

Maryaim nawaz Tweet
کیپشن: Maryaim nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا ٹوئٹ ، مریم نواز نے کہا اب عمران خان کا نشانہ پاکستان کی مسلح افواج ہے، عمران خان کو پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ٹوئٹ کیا، کہا کہ عمران کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک کرنا بند کرو کیونکہ وہ ایسا نہیں ہے،اسے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے اور قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے لانچ اور فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ اس نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب اس کی مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے،اگر عدلیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer