ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا آئی جی، چیف سیکرٹری لانے کی تیاریاں، نام سامنے آگئے

نیا آئی جی، چیف سیکرٹری لانے کی تیاریاں، نام سامنے آگئے
کیپشن: Punjab Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں بڑے پیمانےپرافسران کےتبادلےزیرغور، نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ناموں کے پینل کی سمری وزیراعظم ہاؤس ارسال کردی گئی،  چیف سیکرٹری پنجاب کے پینل میں ڈاکٹر کامران افضل،بابر حیات تارڑ، احمد نواز سکھیرا کے نام شامل ہیں جبکہ  آئی جی پنجاب کے پینل میں راؤسردار، کیپٹن (ر)ظفراقبال،محسن بٹ  اور عامرذوالفقارخان کے نام بھجوائےگئے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 3،3 نام گزشتہ روز بھجوائے گئے تھے،وزیراعظم پنجاب حکومت کی سفارشات ‏دیکھ کر فیصلہ کریں گے، وزیراعظم کی منظوری کےبعدپنجاب میں اعلی افسران کی تعیناتی ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer