ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل فیض کابل کا دورہ کرنیوالے پہلے چیف نہیں، فواد چودھری

 جنرل فیض کابل کا دورہ کرنیوالے پہلے چیف نہیں، فواد چودھری
کیپشن: Fawad Chaudhry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کےگھر آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، شہباز شریف، مولانا اور  مریم نواز چوں چوں کا مربہ بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے گھر آمد  ہوئی اور ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے, شہبازشریف، مولانا اور مریم چوں چوں کا مربہ بن گئے، ن لیگ میں ٹاس پر پہلے شہبازشریف پھر مریم نواز اور پھر شاہد خاقان عباسی کی باری آتی ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں اربوں خرچ کرکے بھی تنہا ہو چکا ہے، اب اُسے برنال کی ضرورت ہے۔ جنرل فیض کابل کا دورہ کرنیوالے پہلے چیف نہیں، افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا۔

ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن نے ابھی تک الیکشن کمیشن کے ممبران کے بارے میں نام نہیں دیئے۔ اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی ،جواب نہیں ملا۔