معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن 28 برس کی ہوگئیں

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن 28 برس کی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی زندگی کی 28بہاریں دیکھ لیں، آفریں آفریں گانے سے شہرت حاصل کرنے والی من موہنی سی مومنہ مستحسن 28 برس کی ہو گئیں۔

مومنہ مستحسن موسیقارہ، گلوکارہ اور نغمہ نویس بھی ہیں۔ شاندار کارکردگی کی بنا پر مومنہ مستحسن پاکستان کی معروف اور مقبول شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔مومنہ مستحسن کا بچپن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور نیویارک میں گزرا جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔مومنہ مستحسن نے سٹونی بروک یونیورسٹی سے بایو میڈیکل انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں ڈگری حاصل کی۔

معروف گلوکارہ کو نغمہ پی جاں اور بھارتی فلم ایک ولن میں نغمہ آواری سے شہرت ملی۔ 2016 میں مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنا پہلا نغمہ گایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔گلوکاری کے علاوہ مومنہ سماجی امور میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔ وہ تعلیم، ذہنی صحت اور پاکستان میں خواتین کے کردار پر عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔معروف گلوکارہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین میں پاکستان کی رکن بھی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer