ہم عہد کرتے ہیں کہ پوری قوم ظلم سہتی کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے

ہم عہد کرتے ہیں کہ پوری قوم ظلم سہتی کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ   چھ ستمبر کے دن فوج اور قوم نے ثابت کیا کہ ہم دشمن کولڑکر شکست دے سکتے ہیں۔

یوم دفاع  کے  موقع  پر اپنے پیغام میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ چھ ستمبر پاکستان کیلئے اہم ترین دن ہے، یوم دفاع پر اپنے قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ فوج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے تو عوام رات کو امن سے سوتے ہیں، ملک کے مستقبل، ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ پوری قوم ظلم سہتی کشمیر  کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی قوم کشمیریوں کی فتح تک ان کا ساتھ دے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer