لیسکو افسران و ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

لیسکو افسران و ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کے چار ہزار آٹھ سو اٹھہتر افسران و ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا، ملازمین کی مستقلی کی وجہ سے انیس ارب روپے پنشن کی مد میں ادا کرنا پڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی جانب سے مالی اخراجات پر مبنی رپورٹ پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مستقلی سے کمپنی کو پنشن کی مد میں انیس ارب روپےکی ادائیگی کرناہوں گی، پیپکو نے لیسکو سے مستقل ہونے پر مالی اخراجات کا تخمینہ مانگا تھا۔ کمپنی کے شعبہ فنانس نے مالی اخراجات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ جمع کروا دی ہے، پیپکو مالی اخراجات اور ملازمین کی فہرست وزارت پاور ڈویژن کو بھجوائے گی، ملازمین کو مستقل کرنے اور نہ کرنے کا حتمی فیصلہ وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے ہوگا۔

واضح رہے کہ لیسکو میں 2015  میں ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، ایک سال کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر ریگولر کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تاہم نجکاری کمیشن کی وجہ سے ملازمین کو ریگولر کرنے سے روک دیا تھا۔ حکومت نے ملازمین کی مستقلی بارے گرین سگنل دیا تھا، گرین سگنل کے بعد افسران و ملازمین کو مستقل کرنے پر کام شروع کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer