ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے گئے؛ ایدھی ترجمان

لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے گئے؛ ایدھی ترجمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جان سے گئے۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت، گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر نوجوان نے خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت 24 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ اس کے علاوہ باغبانپورہ، مومن پورہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 28 سالہ عمر کے نام سے ہوئی، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی چھاؤنی، صدر گول چکر کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے، موقع پر شناخت نہ ہو سکی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔