ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار ارباز خان اور شورا خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکار ارباز خان اور شورا خان کے گھر بیٹی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور 35 سالہ میک اپ آرٹسٹ شورا خان والدین بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  گزشتہ روز شورا خان  کو ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا۔ اس موقع پر ارباز خان اپنی اہلیہ شورا کے ساتھ موجود تھے۔ 

 چند ہفتے قبل ہی ارباز اور شورا کے اہلِ خانہ نے اُن کے لیے ایک سادہ مگر پُرمسرت بے بی شاور تقریب منعقد کی تھی۔ اس تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ 

واضح رہے کہ ارباز خان کی شورا خان سے شادی 24 دسمبر 2023ء کو ممبئی میں بہن ارپتا کے گھر ہوئی جس میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

بعد ازاں ایک انٹرویو میں ارباز نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اور شورا خان والدین بننے والے ہیں۔ 

یہ ارباز خان کے لیے باپ بننے کا دوسرا موقع ہے، ان کی پہلی شادی اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے 1998ء میں ہوئی تھی، جو 20 سال بعد ختم ہوئی، اس شادی سے ان کے ایک بیٹے ارہان خان ہیں جو اب 22 سال کے ہو چکے ہیں۔