سٹی 42 : اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی وائرس سے متاثرہ 10 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ 16 کیسز دیہی اور 13 شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے کیے، کل 34,447 انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جہاں 2 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی پر فوری انتظامی کارروائی کی گئی۔ اس دوران 991 گھروں اور کھلی جگہوں پر لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جبکہ 7 علاقوں میں منفی لاروا رپورٹ موصول ہوئی۔
32 متاثرہ مریضوں کے گھروں اور 1,132 آس پاس کے گھروں میں اسپرے کیا گیا۔